کراچی (اسٹاف رپورٹر) سانحہ گل پلازہ کمیشن کے سربراہ جسٹس آغا فیصل نے تحقیقات مکمل ہونے پر سربمہر رپورٹ سیکرٹری قانون کے حوالے کردی۔ سیکریٹری قانون نے کہا ہے کہ وہ یہ رپورٹ چیف سیکرٹری سندھ کو پیش کریں گے اور کمیشن کی رپورٹ سے متعلق حکومت کی مرضی ہے کہ پبلک کرے یا نہ کرے۔