• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

افغان شہریوں کے پاکستانی شناختی کارڈز ایف آئی اے میں نادرا ہیڈکوارٹرز سے 8 افسران کی تفصیلات طلب

کراچی ( ثاقب صغیر )افغان شہریوں کو پاکستانی قومی شناختی کارڈز بنا کر دینے والے افسر کی گرفتاری کے بعد ایف آئی اے نے نادرا ہیڈکوارٹرز سے ملوث افسر فرقان احمد سمیت 8 نادرا افسران کی تفصیلات طلب کرلیں۔طلب تفصیلات میں 8 افسران کی جانب سے شناختی کارڈز اجرا کے لئے دی گئی تمام اپروول شامل ہیں۔ افسران کی جانب سے 2022 سےتاحال منظور کئے گئے کیسزکی تفصیلات طلب کی گئی ہیں۔ دیگر افسران میں عزیر خان، قمر رفیق،رضوان خان،کاشف سلیم محمد،فہد،سابق نادرا افسرخالدحسین شامل ہیں۔ایف آئی اے انسداد انسانی اسمگلنگ سرکل کراچی نے جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر گزشتہ دنوں آف لوڈ دو ملزمان کی نشاندہی پر نادرا افسر فرقان احمد کو گرفتارکیا تھاسعودیہ جانے والے حبیب اللہ اورنعمت اللہ نامی افراد کوشناختی کارڈز اجرا کی منظوری فرقان احمد نے دی تھی۔

اہم خبریں سے مزید