کراچی (نیوز ڈیسک) پیٹرول کی بڑھتی قیمتوں کی وجہ سے ملک میں الیکٹرک بائیکس کی مانگ میں ریکارڈ اضافہ ہو گیا ہے، مہنگائی کے ستائے پاکستانیوں کی اب پہلی پسند الیکٹرک موٹر سائیکل بن گئی۔ راولپنڈی میں پرانی بائیکس کو الیکٹرک میں تبدیل کرنے والے ایک شخص نے برطانوی خبر رساں سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ مارچ کے مہینے میں ان کی فروخت میں 70 فیصد اضافہ ہوا ہے۔