کراچی (نیوز ڈیسک) ایران کے سپریم لیڈر مجتبیٰ خامنہ ای بے ہوش، قم میں زیرِ علاج ہونیکا دعویٰ، شدید علالت کے باعث حکومتی فیصلوں میں حصہ لینے کے قابل نہیں، قم میں علی خامنہ ای کی تدفین کی تیاریاں بھی جاری ہیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق ایران کے نئے سپریم لیڈر مجتبیٰ خامنہ ای کے بارے میں دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ وہ شدید علالت کے باعث بے ہوش ہیں اور قم شہر میں زیرِ علاج ہیں، جبکہ کہا گیا ہے کہ وہ اس وقت حکومتی فیصلوں میں حصہ لینے کے قابل نہیں۔ یہ اطلاعات مبینہ طور پر امریکی اور اسرائیلی انٹیلی جنس پر مبنی ایک سفارتی یادداشت سے اخذ کی گئی ہیں، تاہم اس کی آزاد ذرائع سے تصدیق نہ ہو سکی۔ رپورٹ میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ سابق سپریم علی خامنہ ای، جو مبینہ طور پر حالیہ حملوں میں شہید ہوئے، کی تدفین کی تیاریاں بھی قم میں جاری ہیں، جبکہ مجتبیٰ خامنہ ای منظرِ عام پر نہیں آئے اور صرف ان کے نام سے بیانات جاری کیے گئے ہیں۔