اسلام آ باد ( رانا غلام قادر )وفاقی حکومت نے پاکستان ایڈمنسٹریٹو سروس کے 11افسران کو گریڈ 17 سے 18 میں ترقی دے دی ، جنید عالم کو گریڈ 18 میں ترقی دے کر ان کی خدمات سندھ سے پنجاب ، منیبہ فاطمہ کو گریڈ 18 میں ترقی دے کر ان کی خدمات خیبرپختونخوا سے پنجاب ، مریم بخت آور کو گریڈ 18میں ترقی دے کر ان کی خدمات خیبرپختونخوا سے پنجاب ، عائشہ طاہر کو گریڈ 18 میں ترقی دے کر ان کی خدمات خیبرپختونخوا سے پنجاب حکومت، زہرہ نور کو گریڈ 18 میں ترقی دے کر ان کی خدمات خیبرپختونخوا سے پنجاب حکومت، فاطمہ ارشد کو گریڈ 18 میں ترقی دے کر خدمات پنجاب سے خیبرپختونخوا حکومت کے سپرد کی گئی ہیں۔