• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وائٹ ہاؤس کی ایران کیخلاف ایٹم بم کے ممکنہ استعمال کی خبروں کی تردید

کراچی (نیوز ڈیسک)وائٹ ہاؤس نے ایران کے خلاف جوہری ہتھیار (ایٹم بم) استعمال کرنے سے متعلق خبروں کو مسترد کرتے ہوئے واضح کیا ہے کہ امریکا اس نوعیت کی کسی منصوبہ بندی پر غور نہیں کر رہا۔ترک میڈیا کے مطابق منگل کو جاری بیان میں وائٹ ہاؤس کے ریپڈ رسپانس اکاؤنٹ نے سوشل میڈیا پر کہا کہ نائب صدر جے ڈی وینس کے بیان کو غلط انداز میں پیش کیا جا رہا ہے اور اس میں جوہری ہتھیاروں کے استعمال کا کوئی اشارہ نہیں دیا گیا۔
اہم خبریں سے مزید