کراچی (نیوز ڈیسک) اسپین میں سروے کے دوران ٹرمپ اور نیتن یاہو عالمی امن کیلئے بڑا خطرہ قرار،پیوٹن دوسرے، نیتن یاہو تیسرے نمبر پر،اس کے بعد مجتبیٰ خامنہ ای، کم جونگ ان اور شی جن پنگ، سروے میں 75 فیصد افراد نے فلسطین تنازع ختم کرنے کیلئے عالمی دباؤ بڑھانے کی حمایت کی ۔ ماہرین کا کہنا ہے امریکی زمینی فوج ایران میں داخل ہوئی تو خطے میں وسیع جنگ اور عالمی توانائی بحران سنگین ہوسکتا ہے۔اسپین میں کیے گئے ایک سروے کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ اور بینجمن نیتن یاہو کو عالمی امن کیلئے مجتبیٰ خامنہ ای سے بھی بڑا خطرہ قرار دیا گیا ہے۔ ہسپانوی اخبار ایل پائس کے مطابق 81 فیصد شرکا نے ٹرمپ کو سب سے بڑا خطرہ قرار دیا ۔