• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی میں پی ایس ایل 11 میچز کیلئے حتمی جامع سکیورٹی پلان تشکیل

کراچی(اسٹاف رپورٹر)کراچی میں پی ایس ایل11 میچزکے لیے جامع سیکورٹی پلان کو حتمی شکل دے دیاگیا، 5 ہزار سے زائد اہلکارسیکیورٹی فرائض انجام دیں گے، اسٹیڈیم اور اسکے اطراف میں ہر قسم کے ڈرون کے استعمال پر سخت پابندی عائد کی گئی ہے، میچز کے دوران ٹریفک کی روانی کو برقرار رکھنے کے لیے ایک جامع ٹریفک مینجمنٹ پلان بھی ترتیب دیا گیا ہے۔تفصیلات کے مطابق پاکستان سپر لیگ پی ایس ایل-11 کے نیشنل بینک اسٹیڈیم کراچی میں منعقد ہونے والے میچز کے سلسلے میں سیکیورٹی انتظامات کا جائزہ لینے کے لیے ایس ایس یو ہیڈکوارٹرز میں اہم سیکیورٹی کوآرڈینیشن اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس کی صدارت ڈی آئی جی سیکیورٹی اینڈ ایمرجنسی سروسز ڈویژن ڈاکٹر مقصود احمد نے کی۔ڈی آئی جی سیکیورٹی نے ٹیموں، آفیشلز اور شائقین کو فول پروف سیکیورٹی فراہم کرنے کے عزم کا اعادہ کیا اور تمام متعلقہ افسران کو ہدایت دی کہ ایونٹ کے پُرامن اور کامیاب انعقاد کے لیے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جائیں۔
اہم خبریں سے مزید