• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان نے 1.43 ارب ڈالر کا بیرونی قرض بروقت ادا کردیا، مشیر خزانہ

اسلام آباد(کامرس رپور ٹر )پاکستان نے 1.43 ارب ڈالر کا قرض بروقت ادا کردیا، وزیرخزانہ کے مشیرخرم شہزادنے کہاہے کہ پاکستان نے بیرونی قرضوں کے انتظام کے معمول کے عمل کے تحت 8 اپریل 2026 کو میچور ہونے والے ایک ارب 30کروڑ ڈالر کے یورو بانڈ کی ادائیگی بروقت اور مکمل طور پر کر دی ، دیگر یورو بانڈ اجراء پر واجب الادا ء 126.125 ملین ڈالر کے کوپن واجبات بھی ادا کر دیئے گئے،بروقت ادائیگیوں سے عالمی سطح پر پاکستان کے مالیاتی اعتماد میں اضافہ ہو رہا ہے۔اپنے بیان میں انہوں نے کہاکہ آج کی مجموعی ادائیگیوں کا حجم 1.426 ارب ڈالر سے تجاوز کر گیا جس سے پاکستان کی جانب سے قرضوں کی ادائیگی کے تسلسل اور مالیاتی نظم و ضبط کی عکاسی ہورہی ہے۔
اہم خبریں سے مزید