کراچی (نیوز ڈیسک) امریکی جریدے نیوز ویک کا کہنا ہے کہ اسرائیلی صحافی امیت سگال نے ٹیلیگرام پر ا علانیہ خود کو اس شخص کے طور پر شناخت کر دیا جس نے لاپتا امریکی فضائیہ کے اہلکار کی خبر سب سے پہلے دی تھی، ٹرمپ نے صحافی کو ذرائع نہ بتانے پر جیل بھیجنے کی دھمکی دی۔ ایران امریکی طیارے ایف-15 کی تباہی کے بعد دوسرے اہلکار کی موجودگی ابتدا میں خفیہ رکھی گئی ، اسرائیلی صحافی کا کہنا ہے کہ "میں اپنے ذرائع کی حفاظت کروں گا۔"امیت سگال اسرائیل کے بااثر سیاسی صحافیوں میں شمار ہوتے ہیں۔وہ یہ دعویٰ بھی کر چکے ہیں کہ اسرائیلی وزیرِ اعظم بنیامین نیتن یاہو نے انہیں 2022 میں وزارتی عہدہ دینے کی پیشکش کی تھی ۔