کراچی (نیوز ڈیسک) بھاری قرضوں کے باعث توانائی بحران میں امریکاکو سب سے زیادہ خطرہ ،ایران جنگ سے پیدا تیل جھٹکے نے حکومتوں کی مالی گنجائش کم کر دی،عالمی قرض 348 ٹریلین ڈالر تک پہنچ چکا، دفاعی اخراجات اور خسارہ مزید بڑھنے کا خدشہ، سرمایہ کاروں کا امریکی قرض پر اعتماد کمزور ہوگیا۔ ترقی یافتہ ممالک میں امریکا اور برطانیہ جبکہ ابھرتی معیشتوں میں برازیل، مصر اور انڈونیشیا زیادہ خطرے میں ہیں۔ فارچون کی رپورٹ کے مطابق عالمی سرمایہ کاری ماہر روچیر شرما نے خبردار کیا ہے کہ بھاری قرضوں کے باعث امریکا توانائی بحران میں دنیا کے سب سے زیادہ کمزور ممالک میں شامل ہوگیا ہے، حالانکہ وہ دنیا کا سب سے بڑا تیل پیدا کرنے والا ملک ہے۔