• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امریکی سفارتخانے کی اپنے شہریوں کو سعودیہ کے سفر اور حج میں شرکت کے فیصلے پر نظر ثانی کی ہدایت

کراچی (نیوز ڈیسک) سعودی عرب میں امریکی سفارتخانے نے امریکی شہریوں کو سعودی عرب کے سفر اور حج میں شرکت کے فیصلے پر نظرثانی کی ہدایت کردی ہے ۔ سعودی دارالحکومت میں قائم امریکی سفارت خانے نے، سعودی حکام کی جانب سے جاری کردہ ٹریول ایڈوائزری کے تناظر میں، امریکی شہریوں کو مشورہ دیا ہے کہ وہ جنگ کے حالات کے پیشِ نظر ملک کے سفر پر نظرثانی کریں۔سفارت خانے نے امریکیوں کو یہ مشورہ بھی دیا ہے کہ وہ "اس سال حج میں شرکت" پر بھی نظرثانی کریں۔
اہم خبریں سے مزید