• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بلوچستان، ضلع مستونگ میں سیکورٹی فورسز کی کارروائی، 6 دہشت گرد ہلاک

کوئٹہ ( اسٹاف رپورٹر) سیکورٹی فورسز کا کرد گاپ میں ٹارگٹڈ آپریشن فائرنگ کے تبادلے میں فتنہ الہندوستان کے چھ دہشت گرد ہلاک بھاری تعداد میں اسلحہ ٗ گولہ بارود دستی بم اور موٹرسائیکلیں قبضے میں لے لی مارے جانے والے دہشت گرد تھانوں ٗ جیل ٗسرکاری املاک اور سیکورٹی فورسز پر حملوں میں ملوث تھے آپریشن تاحال جاری ہے۔ سیکورٹی ذرائع کے مطابق قانون نافذ کرنے والے اداروںکو خفیہ اطلاع ملی تھی کہ کالعدم فتنہ الہندوستان دہشت گرد مستونگ کے علاقے کرد گاپ میں موجود ہیں جس پر سیکورٹی فورسز کے ہمراہ ٹارگٹڈ آپریشن کیا دہشت گردوں نے سیکورٹی فورسز کو دیکھتے ہی شدید فائرنگ شروع کر دی فورسز نے بھی بروقت جوابی کارروائی کی فائرنگ کا تبادلہ کئی گھنٹے تک جاری رہا فورسز کی فائرنگ سے فتنہ الہندوستان کے چھ دہشت گرد مارے گئے۔
اہم خبریں سے مزید