کراچی (جنگ نیوز) پاکستانی فلم انڈسٹری کے معروف اداکار شان کی نئی فلم ”بلھا“ نے عید پر ریلیز ہونے کے بعد سے شاندار کامیابیاں اپنے نام کرتے ہوئے عالمی سطح پر بھی اپنی دھاک بٹھا دی ہے۔ ”جیو“ اس فلم کا میڈیا پارٹنر ہے۔ فلم نے دنیا بھر سے 20 کروڑ روپے سے زائد کا بزنس کر کے ایک اہم سنگِ میل عبور کر لیا ہے۔ ایکشن اور تھرل سے بھر پور فلم کو پاکستان، یورپ اور آسٹریلیا سمیت مختلف ممالک میں نمائش کیلئے پیش کیا گیا جہاں شائقین فلم کی جانب سے ”بلھا“ کو غیر معمولی پذیرائی ملی۔