کراچی (نیوز ڈیسک) ایرانی سفارتخانوں کی ٹرمپ کی دھمکی پر طنزیہ مہم، سوشل میڈیا پر مذاق، آبنائے ہرمز کھلوانے پر طنز ، "چابی کھو گئی" کی ٹوئٹ وائرل ہوگئی ،ٹرمپ کی ذہنی حالت پر بھی سوالات اٹھائے گئے۔ٹرمپ کے بیان پر "18+" وارننگ جاری، 25ویں آئینی ترمیم کا حوالہ ، کارٹونز اور شاعری سے طنز کیا گیا۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے آبنائے ہرمز کھولنے سے متعلق نازیبا الفاظ پر مبنی دھمکی کے بعد دنیا بھر میں ایران کے سفارتخانوں نے سوشل میڈیا پر طنزیہ مہم شروع کردی۔