• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایران جنگ کا خرچ 50 کروڑ ڈالر روزانہ، 31 ارب ڈالر تک پہنچ گیا

کراچی (نیوز ڈیسک) ایران جنگ کا خرچ 50 کروڑ ڈالر روزانہ، 5 ہفتوں میں 31 ارب ڈالر تک پہنچ گیا۔ اس جنگ سے نہ صرف مالی بوجھ بڑھ رہا ہے بلکہ امریکی دفاعی صلاحیتیں بھی متاثر ہو سکتی ہیں۔ طویل مدت میں اس کے عالمی سکیورٹی پر بھی سنگین اثرات مرتب ہونے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔ برطانوی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق امریکہ اور ایران کے درمیان جاری جنگ کے اخراجات خطرناک حد تک بڑھ گئے ہیں، جہاں اندازہ لگایا گیا ہے کہ امریکہ روزانہ تقریباً 50 کروڑ ڈالر خرچ کر رہا ہے جبکہ پانچ ہفتوں میں مجموعی لاگت 31 ارب ڈالر تک پہنچ چکی ہے۔
اہم خبریں سے مزید