• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حافظ نعیم کی ایرانی سفیر سے ملاقات، خطے کی صورتحال پر تبادلہ خیال

کراچی (نیوز ڈیسک)حافظ نعیم کی ایرانی سفیر سے ملاقات، خطے کی صورتحال پر تبادلہ خیال،مشکل حالات میں پوری پاکستانی قوم ایرانی عوام کے ساتھ کھڑی ہے، امیر جماعت اسلامی ،اسلام آباد میں ایرانی سفیر رضا امیری مقدم اور امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان کے درمیان اہم ملاقات ہوئی، جس میں خطے کی مجموعی صورتحال، ایران پر جاری کشیدگی اور مسلم دنیا کے کردار پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔ ملاقات میں دونوں رہنماؤں نے موجودہ علاقائی تناؤ اور ایران کے خلاف بڑھتی ہوئی کشیدگی کے اثرات پر تبادلہ خیال کیا۔ ذرائع کے مطابق گفتگو میں فلسطین کی صورتحال، مسلم ممالک کے اتحاد اور خطے میں امن کے امکانات بھی زیر بحث آئے۔امیر جماعت اسلامی نے اس موقع پر کہا کہ مشکل حالات میں پوری پاکستانی قوم ایرانی عوام کے ساتھ کھڑی ہے، اور مسلم ممالک کو اس وقت اتحاد اور یکجہتی کا مظاہرہ کرنا ہوگا تاکہ مشترکہ چیلنجز کا مقابلہ کیا جا سکے۔ایرانی سفیر نے مزید کہا کہ سفارتی عمل اب ایک انتہائی حساس اور فیصلہ کن موڑ پر پہنچ چکا ہے جہاں سے بہتری کے آثار نمایاں ہیں۔
اہم خبریں سے مزید