کراچی ( اسٹاف رپورٹر)پاکستان اسٹاک ایکس چینج،سرمایہ کاروں کے محتاط رویے کی وجہ سے مارکیٹ میں اتار چڑھاو کے بعد تیزی کا رحجان،کے ایس ای100انڈیکس466پوائنٹس کا اضافہ ،46.75فیصد کمپنیوں کے شیئرز کی قیمت بڑھ گئی،سرمایہ کاری مالیت 32 ارب 80 کروڑ 42 لاکھ روپے بڑھ گئی، تاہم کاروباری حجم 21.85 فیصد کم رہا۔