• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اے این ایف کی مختلف شہروں میں منشیات اسمگلنگ کے خلاف کارروائیاں، 8 گرفتار

کراچی(اسٹاف رپورٹر)اینٹی نارکوٹکس فورس (ا ے این ایف )نے ملک کے مختلف شہروں میں منشیات اسمگلنگ کے خلاف کاروائیوں کے دوران 8ملزمان کوگرفتار کرکے 2کروڑ 62لاکھ روپوں سے زائد مالیت کی164کلوگرام سے زائد منشیات برآمد کرلی ،اے این ایف حکام کے مطابق لاہور میں واقع کوریئر آفس میں آسٹریلیا جانیوالے پارسل سے کپڑوں میں جذب شدہ 7.8کلوگرام آئس ،لاہور کوریئر آفس میں ایک اور کارروائی میں سعودی عرب جانیوالے پارسل میں اے بی سٹریپ سے 503 گرام، چاہل کلاں ٹول پلازہ شیخوپورہ کے قریب 2گاڑیوں سے 78کلوگرام چرس برآمد کرکے3ملزمان کو گرفتار کرلیا۔
اہم خبریں سے مزید