کراچی(اسٹاف رپورٹر)قائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ ساجد علی نقوی کا کہنا ہے کہ آج ایران سر خرو اورسامراج و صہیون پسپا ہوگی تاہم خبردار رہنا ہوگا، زندہ اقوام اپنے وقارخود داری اور حقوق پر کبھی سمجھوتہ نہیں کرتیں، ایران نے تاریخ کی بہت بڑی قربانی د ے کر آزادی،استقلال اور تہذیب کا تحفظ کیا اور عالم اسلام کاسرفخرسے بلند کردیا،پاکستان نے جس بہترین انداز میں سفارتی محاذ پر کردار ادا کیا وہ لائق تحسین ہے ، انہوں نے کہا کہ عظیم تہذیب و تمدن کی وارث ملت اسلامیہ ایران نے عالم اسلام کاسرفخرسے بلند کرنے کے ساتھ ساتھ خطے میں امن، استحکام اور باہمی و قریبی رابطوں کیلئے ایک نئے دریچے کو کھولاہے۔