کراچی (اسٹاف رپورٹر) سینئر سول جج کراچی ایسٹ عمران علی ملک کی عدالت نے کراچی ہاکی ایسوسی ایشن سے متعلق اہم مقدمے کا فیصلہ سناتے ہوئے گلفراز احمد خان کی درخواست مسترد کر دی، جس کے نتیجے میں خواجہ اظہار الحسن کے مؤقف کو تسلیم کرتے ہوئے اسے قانونی قرار دیدیا گیا، عدالت نے اپنے تفصیلی فیصلے میں کہا کہ پاکستان ہاکی فیڈریشن ملک بھر میں ہاکی ایسوسی ایشنز کو تسلیم کرنے والا واحد مجاز ادارہ ہے۔ عدالت کے مطابق متوازی ایسوسی ایشنز کا قیام پی ایچ ایف کے آئین کے منافی ہے، اور اس نوعیت کے تنازعات کا حل عدالت کے بجائے متعلقہ فیڈریشن یا مجاز ثالثی فورم کے ذریعے کیا جانا چاہیے۔