• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیراعلیٰ سندھ نے زرعی شعبے کیلئے 3 ارب روپے کی سبسڈی منظور کرلی

کراچی ( اسٹاف رپورٹر) وزیراعلیٰ سندھ وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے زرعی شعبے کےلیے 3 ارب روپے کی سبسڈی منظور کرلی،کسانوں کےلئے سبسڈی پروگرام کل سے شروع کیا جائے گا، سبسڈی ایک ڈیجیٹل، ایپ بیسڈ نظام کے ذریعے فراہم کی جائے گی ، تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے ایک اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے ہدفی پبلک ٹرانسپورٹ سبسڈی پروگرام کے نفاذ کا جائزہ لیا اور چھوٹے کاشتکاروں کے لئے اضافی مالی معاونت کی منظوری دے دی، جو بڑھتی ہوئی عالمی ایندھن کی قیمتوں کے اثرات کو عوام اور اہم معاشی شعبوں پر کم کرنے کی وسیع حکمت عملی کا حصہ ہے۔وزیراعلیٰ ہاؤس میں ہونے والے اجلاس میں صوبائی وزراء شرجیل انعام میمن، ناصر شاہ، مکیش کمار چاولہ، محمد بخش خان مہر، میئر کراچی مرتضیٰ وہاب، چیف سیکریٹری آصف حیدر شاہ، پرنسپل سیکریٹری وزیراعلیٰ (پی ایس سی ایم) آغا واصف، کمشنر کراچی حسن نقوی، سیکریٹری آئی پی سی آصف اکرام، سیکریٹری خزانہ فیاض جتوئی، سیکریٹری ایکسائز سلیم راجپوت، سیکریٹری ٹرانسپورٹ اسد ضامن، سیکریٹری زراعت زمان ناریجو اور ڈپٹی چیف ایگزیکٹو آفیسر سندھ بینک اسد شاہ سمیت دیگر افسران نے شرکت کی۔

اہم خبریں سے مزید