راولپنڈی (خبر نگار) پاکستان ایکس سروس مین سوسائٹی کے چیف آرگنائزر اور میڈیا کوآرڈی نیٹر عزیز احمد اعوان نے کہا ہے کہ عالمی امن کے قیام میں غیر معمولی خدمات پر فیلڈ مارشل عاصم منیر نوبل امن انعام کے حقدار ہیں ، پاکستان کی سفارتی کاوشوں اور قیادت کی دانشمندانہ حکمت عملی کے باعث ایک ممکنہ بڑے تصادم کو روکا گیا،پاکستان نے ایران اور امریکہ کے درمیان حالیہ کشیدگی کو کم کرنے اور جنگ بندی کروانے میں نہایت اہم اور مؤثر کردار ادا کیا۔ گزشتہ روز جاری ایک بیان میں عزیز احمد اعوان نے کہا کہ پاکستان کے فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی قیادت میں اختیار کئے گئے طریقہ کار نے عالمی سطح پر امن کے قیام کیلئے ایک نئی راہ متعین کی ہے۔ ان کی بصیرت، تدبر اور مؤثر سفارتکاری نے دنیا کو یہ پیغام دیا ہے کہ مسائل کا حل طاقت کے بجائے مکالمے اور حکمت سے نکالا جا سکتا ہے۔