• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جائیدادوں کے جعلی دستاویزات بنانے کا کیس، سابق سب رجسٹرار کی ضمانت منظور

کراچی (اسٹاف رپورٹر) صوبائی اینٹی کرپشن کی عدالت نے جائیدادوں کی جعلی دستاویزات بنانے کے کیس میں سابق سب رجسٹرار کی ضمانت منظور کرلی۔ صوبائی اینٹی کرپشن کی عدالت کے روبرو جائیدادوں کی جعلی دستاویزات بنانے کے مقدمے میں درخواست ضمانت کی سماعت ہوئی۔ عدالت نے سابق سب رجسٹرار عمران الحق کی ضمانت منظورکرتے ہوئے 10 ہزار کے مچلکےجمع کرانے کاحکم دیدیا۔ ملزم کو اینٹی کرپشن پولیس نے پیر کے روز سٹی کورٹ سے گرفتار کیا تھا۔ ملزم پر پی ای سی ایچ ایس سوسائٹی کی جائیدادوں کے جعلی کاغذات بنانے کا الزام ہے۔
اہم خبریں سے مزید