• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایران جنگ، دنیا کے امیر ترین افراد کو 100 ارب ڈالر کا جھٹکا

کراچی (نیوز ڈیسک) ایران جنگ کے باعث دنیا کے امیر ترین افراد کو 100 ارب ڈالر کا جھٹکا، مارچ میں عالمی منڈیوں میں شدید اتار چڑھاؤ، اپریل کے آغاز میں ارب پتیوں کی دولت تیزی سے بحال ہونا شروع ہوئی۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق ایران سے جڑی عالمی کشیدگی کے باعث مارچ کے دوران دنیا کے امیر ترین افراد کی مجموعی دولت میں 100 ارب ڈالر سے زائد کی کمی دیکھنے میں آئی، تاہم اپریل کے آغاز میں مارکیٹ کی صورتحال بہتر ہونے پر یہ نقصان بڑی حد تک پورا ہوگیا۔ امریکی اسٹاک مارکیٹس میں تقریباً 5 فیصد کمی کے نتیجے میں کئی ارب پتیوں کی دولت کم ہوئی، جن میں ایلون مسک، لیری پیج، جیف بیزوس اور برنارڈ آرنو شامل ہیں، جبکہ صرف چند افراد ہی اس دوران فائدے میں رہے۔
اہم خبریں سے مزید