اسلام آباد(رانا غلام قادر ) وفاقی بیوروکریسی میں تقرر و تبادلے ، سیکریٹری اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نبیل احمد اعوان کو چیئرمین اوگرا کا اضافی چارج تفویض، توقیر حسین شاہ جوائنٹ سیکریٹری وفاقی تعلیم تعینات ، آصف اقبال آصف کی خدمات آڈیٹر جنرل آف پاکستان دفتر کو واپس ۔ اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کے نوٹیفکیشنز کے مطابق وفاقی حکومت نے پاکستان ایڈمنسٹریٹو سروس گریڈ 22 کے افسر /سیکریٹری اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نبیل احمد اعوان کو 3ماہ یا مستقل چیئرمین کی تقرری تک (جو بھی پہلے ہو) یہ اضافی چارج تفویض کیا ، جوائنٹ سیکریٹری وفاقی تعلیم ڈویژن آصف اقبال آصف کا تبادلہ ،ان کی خدمات آڈیٹر جنرل آف پاکستان دفتر کو واپس کر دیں۔