• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چین نے ایران کو جنگ بندی پر آمادہ کرنے میں اہم کردار ادا کیا، امریکی اخبار

کراچی (نیوز ڈیسک) چین نے ایران کو جنگ بندی پر آمادہ کرنے میں اہم کردار ادا کیا، پاکستان کی ثالثی اور بیجنگ کی مداخلت سے معاہدہ ممکن ہوا، توانائی اور عالمی معاشی خدشات نے چین کو متحرک کیا۔ نیویارک ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق چین نے ایران پر اپنا اثر و رسوخ استعمال کرتے ہوئے اسے امریکہ کے ساتھ دو ہفتوں کی جنگ بندی قبول کرنے پر آمادہ کیا، جس میں پاکستان کی ثالثی نے بھی اہم کردار ادا کیا۔ ایرانی حکام کا کہنا بیجنگ نے تہران پر زور دیا کہ وہ کشیدگی کم کرے، کیونکہ طویل جنگ سے توانائی کی فراہمی متاثر ہو سکتی تھی اور عالمی معاشی بحران جنم لے سکتا تھا۔
اہم خبریں سے مزید