واشنگٹن (اے ایف پی)امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ امریکا ایران کے ساتھ ملکر کام کریگا اور دونوں ممالک محصولات (ٹیرف) اور پابندیوں میں نرمی پر بات چیت کر رہے ہیں، ایران کو اسلحہ دینے والے ممالک پر 50 فیصد ٹیرف لگے گا۔سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر ایک پوسٹ میں ٹرمپ کا کہناتھاکہ یہ وہ نکات ہیں جن کی بنیاد پر ہم نے جنگ بندی پر اتفاق کیا ہے۔ یہ معقول چیز ہے اور اسے آسانی سے نمٹایاجا سکتا ہے۔