کراچی ( اسٹاف رپورٹر) گولڈ مارکیٹ، سونے کی قیمت 15700روپے فی تولہ کے اضافے سے ایک بار پھر 5لاکھ روپے کی حد عبور کر گئی،چاندی کی قیمت بھی 440روپے اضافے سے فی تولہ 8184 روپے ہو گئی، تفصیلات کے مطابق عالمی مارکیٹ میں اضافے کے باعث مقامی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت15700 روپے فی تولہ کے اضافے سے 5 لاکھ 4 ہزار 162 روپے فی تولہ ہو گئی ۔