• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مئی 2025 سے گراؤنڈ PIA کا بوئنگ طیارہ فعال، آج پہلی پرواز آپریٹ ہوگی

کراچی (افضل ندیم ڈوگر) پی آئی اے کا لگ بھگ ایک سال سے گراؤنڈ بوئنگ طیارے کو فعال کر دیا گیا ہے۔ جس سے آج کراچی سے اسلام آباد کی پرواز پی کے 308آپریٹ کی جائے گی۔ رجسٹریشن اے پی بی جی زیڈ کا حامل بوئنگ 777 طیارہ 12مئی 2025 کو لاہور سے کراچی پہنچ کر فنی خرابی کا شکار ہوگیا تھا۔ پارٹس کی عدم دستیابی کی وجہ سے طیارے کی بحالی میں 11 ماہ لگ گئے۔ پی آئی اے حکام کے مطابق طیارے کو گزشتہ ہفتے بحال کیا گیا۔ طیارے نے 3اپریل کو کراچی میں آزمائشی پرواز کی۔ جس کے بعد اسے آج شام کراچی سے اسلام آباد اور پھر کل اسلام آباد سے مدینہ روانہ کیا جائے گا۔ بوئنگ 777طیارے کی بیڑے میں شمولیت سے طویل فاصلے کی پروازوں کے لئے مذید ایک طیارہ دستیاب ہوگیا ہے۔

اہم خبریں سے مزید