• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سعودی پاک حج و عمرہ سروسز کے زیر اہتمام ٹریننگ ورکشاپ

ملتان (سٹاف رپورٹر) سعودی پاک حج و عمرہ سروسز کے زیر اہتمام گزشتہ روز حج و عمرہ ٹریننگ ورکشاپ کا انعقاد کالج آ ف فزیشنز اینڈ سرجنز کے ریجنل آ فس کے ہال میں کیا گیا جس میں بڑی تعداد میں عازمین حج نے شرکت کی، ورکشاپ کا مقصد عازمین کو مناسک حج ، آداب سفر اور عملی امور سے مکمل آگہی فراہم کرنا تھا، ورکشاپ سے خطاب کرتے ہوئے چیف ایگزیکٹیو سعودی پاک حج و عمرہ سروسز کوثر تنویر شیخ نے کہا کہ حج صرف جسمانی سفر نہیں بلکہ ایک روحانی تبدیلی کا ذریعہ ہے، انہوں نے عازمین کو ہدایت کی کہ وہ مناسک حج سنتِ نبویؐ کے مطابق ادا کریں۔
ملتان سے مزید