برسلز (نیوز ڈیسک)یورپی یونین کے نئے بارڈر سسٹم کے تحت ہزاروں افراد کا داخلہ مسترد ،27ہزار افراد کو داخلہ سے روکا گیا، 700کو یورپی یونین کیلئے سیکورٹی خطرہ قرار دیا گیا۔یورپی یونین نے کہا ہے کہ نئے بارڈر چیک سسٹم کے مرحلہ وار نفاذ کے بعد ہزاروں افراد کو رکن ممالک میں داخلے سے روک دیا گیا جبکہ تقریباً 700 افراد کو’’سکیورٹی خطرہ‘‘ قرار دیا گیا۔یورپی کمیشن کے مطابق انٹری/ایگزٹ سسٹم (EES) پاسپورٹ پر مہر لگانے کے عمل کی جگہ ڈیجیٹل رجسٹریشن لے رہا ہے، جس کا مقصد یورپ کے سفر کو زیادہ مؤثر اور محفوظ بنانا ہے۔ یہ نیا نظام جمعہ سے مکمل طور پر فعال ہو گیا۔ کمیشن نے بتایا کہ گزشتہ سال اکتوبر میں ابتدائی آغاز کے بعد سے اب تک 5 کروڑ 20 لاکھ سے زائد بارڈر کراسنگز رجسٹر کی جا چکی ہیں۔ بیان کے مطابق27 ہزار سے زائد مواقع پر افراد کو داخلے سے روکا گیا، جن میں تقریباً 700 ایسے افراد بھی شامل تھے ۔