• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اغواء کی واردات میں ملوث کراچی سے ملزم گرفتار، مغویہ بحفاظت بازیاب

​اسلام آباد ( خصوصی نامہ نگار )سلام آباد کیپٹل پولیس تھانہ بنی گالہ نے اغواء کی سنگین واردات میں ملوث ملزم کو کراچی سے گرفتار کر کے مغویہ کو بحفاظت بازیاب کر لیا ہے۔​ تفصیلات کے مطابق ​مورخہ 16 جنوری 2026 کو تھانہ NIH کے علاقے سے ملزم محمد حسین ولد سردار عدیل نے ایک کم عمر لڑکی کو اغواء کیا اور اسے کراچی منتقل کر دیا۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی افسرانِ بالا کے احکامات پر تھانہ بنی گالہ میں مقدمہ نمبر 40/26 زیرِ دفعہ 365B درج کر کے تفتیش کا آغاز کیا گیا۔​پولیس ایکشن اور گرفتاری:​ایس ایچ او (SHO) بنی گالہ انسپکٹر آصف خان کی سربراہی میں ایک خصوصی ٹیم تشکیل دی گئی، جس میں اشفاق علی (SI/SSOIU) اور کانسٹیبل عبدالبصیر شامل تھے۔ پولیس ٹیم نے جدید ٹیکنالوجی اور ہیومن ریسورسز کا بھرپور استعمال کرتے ہوئے ملزم کا سراغ لگایا اور کراچی (سندھ) میں کامیاب کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار اور مغویہ کو بازیاب کروایا۔مغویہ کے کم عمر ہونے کی وجہ سے مقدمے میں چائلڈ میرج ایکٹ کی دفعات 3/4/5/6 کا اضافہ کر دیا گیا ہے۔
اسلام آباد سے مزید