• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وکلاء کیخلاف بے بنیاد FIR قابل مذمت ہے، بار ایسوسی ایشن

کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر) کوئٹہ بار ایسوسی ایشن کے صدر اورنگزیب کاکڑ ایڈووکیٹ،جنرل سیکرٹری میر فہد مینگل ایڈووکیٹ اور کابینہ کے دیگر اراکین نے سلام آغاایڈووکیٹ، عبدالحکیم زرین ایڈووکیٹ اور کرار بازئی ایڈووکیٹ کے خلاف بے بنیاد ایف آئی آر کے اندراج کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے حکومت کے ذمہ دار حکام سے مطالبہ کیاہےکہ وکلاء کے خلاف بے بنیاد ایف آئی آر کو واپس لیا جائےوکلاء قانون کی بالادستی، آئین کے تحفظ اور عوام کو انصاف کی فراہمی میں اپنا کردار ادا کرتے ہیںایک بیان میں انہوں نے کہاہےکہ وکلاء کے ساتھ ناروا سلوک نہ صرف بنیادی حقوق کی خلاف ورزی ہے بلکہ یہ عدالتی نظام اور جمہوری اقدار پر بھی منفی اثر ڈالتا ہے ۔
کوئٹہ سے مزید