• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امریکا ایران جنگ بندی میں پاکستان کا کردار قابل تحسین ہے، مولانا حنیف جالندھری

ملتان (سٹاف رپورٹر) وفاق المدارس العربیہ پاکستان کے مرکزی ناظم اعلیٰ اور جامعہ خیرالمدارس ملتان کے مہتمم مولانا محمد حنیف جالندھری نے ایران اور امریکہ کے مابین کشیدگی کے خاتمے اور ممکنہ جنگ کو رکوانے میں پاکستان کے مثبت اور مؤثر کردار کو قابل تحسین قرار دیا، انہوں نے کہا کہ پاکستان نے جس حکمت، بصیرت اور دور اندیشی کے ساتھ اس نازک صورتحال میں کردار ادا کیا، وہ قابل تعریف ہے،انہوں نے کہا کہ اس اقدام سے نہ صرف یہ کہ ایک بڑی تباہ کن جنگ کے خطرات کو ٹالا گیا بلکہ عالمی سطح پر پاکستان کے وقار، ساکھ اور اہمیت میں بھی نمایاں اضافہ ہوا ہے۔
ملتان سے مزید