کراچی( افضل ندیم ڈوگر )سری لنکا کی کم لاگت کی ایئر لائنFitsAir نے کولمبو اور لاہور کے درمیان ہفتہ وار ایک پرواز کا اغاز کر دیا ہے۔ ایئربس A320پر مشمل پرواز8D981مقامی وقت پونے 5بجے کولمبو سے روانہ ہوکر رات ساڑھے8بجے لاہور پہنچی۔ یہی طیارہ پرواز نمبر 8D982کے طور ہفتے کی رات 9:40بجے لاہور سے روانہ ہوکر مقامی وقت رات 2:25بجے کولمبو پہنچا۔