کراچی (نیوز ڈیسک) روس نے کہا ہے کہ اسلام آباد مذاکرات اہم موقع ہے، تمام فریقین ذمہ داری کا مظاہرہ کریں، کشیدگی کم کرنے اور سفارتی حل تلاش کرنے کے لیے سنجیدہ اور محتاط رویہ اپنانا ناگزیر ہے، روس کی وزارتِ خارجہ نے مشرقِ وسطیٰ میں جاری صورتحال پر ردِعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان میں ہونے والے آئندہ مذاکرات ایک اہم موقع ہیں، اس لیے تمام متعلقہ فریقین کو چاہیے کہ وہ ذمہ داری کا مظاہرہ کریں اور ایسے کسی بھی اقدام سے باز رہیں جو اس موقع کو نقصان پہنچا سکتا ہو۔