• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

PTI؛ اسلام آباد میں امریکا ایران امن مذاکرات اہم سفارتی کامیابی قرار دیدیا

اسلام آباد (خبر نگار) پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات شیخ وقاص اکرم نے اسلام آباد میں جاری امریکہ ایران امن مذاکرات کو ایک اہم سفارتی کامیابی قرار دیتے ہوئے کہاہے کہ امید ہے یہ جنگ بندی تنازع کے مستقل اور دیرپا حل کی بنیاد بنے گی ، پاکستان کی کوششیں مشرق وسطیٰ کے تنازع کے مستقل خاتمے میں مددگار ثابت ہوں گی اور خطے میں پائیدار امن کی راہ ہموار کریں گی۔ ہفتہ کو اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ پارٹی نے وفاقی دارالحکومت میں جاری امریکہ اور ایران کے درمیان مذاکرات کی کامیابی کے لئے نیک خواہشات اور دعائیں کی ہیں ، پاکستان نے امریکہ اور ایران کے درمیان دو ہفتوں کی جنگ بندی میں اہم اور مثبت کردار ادا کیا، امید ہے کہ یہ جنگ بندی تنازع کے مستقل اور دیرپا حل کی بنیاد بنے گی۔
اہم خبریں سے مزید