• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امریکا کا ساڑھے 19 کھرب کے پیٹریاٹ انٹرسیپٹرز میزائل کا معاہدہ

کراچی (نیوز ڈیسک) امریکا کا 4.7 ارب ڈالر (19کھرب49ارب 54کروڑ پاکستانی روپے) پیٹریاٹ انٹرسیپٹرز میزائل کا معاہدہ، لاک ہیڈ مارٹن کو نئے میزائل کا بڑا کنٹریکٹ مل گیا،اسٹاکس پر شدید دباؤ،انٹرسیپٹرز کی تیزی سے تیاری، اقدام ایران جنگ میں میزائل حملوں کے باعث امریکی و اتحادی ممالک کے ذخائر میں کمی کے بعد کیا گیا۔ واشنگٹن ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق لاک ہیڈ مارٹن کو امریکی محکمہ دفاع کی جانب سے 4.76 ارب ڈالر کا معاہدہ دیا گیا ہے جس کے تحت جدید پیٹریاٹ PAC-3 MSE میزائل سسٹم انٹرسیپٹرز تیار کیے جائیں گے۔رپورٹ کے مطابق ان میزائلوں کو امریکہ اور اس کے اتحادی ممالک کے فضائی دفاعی نظام کو مضبوط بنانے کیلئے استعمال کیا جائے گا۔
اہم خبریں سے مزید