• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مصر، ترکیہ، رومانیہ، ایران اور سعودی عرب کے پاکستان کے حق میں نغمے

اسلام آباد ( ایوب ناصر ، خصوصی نامہ نگار ) مصر ،ترکیہ ،رومانیہ ، ایران اور سعودی عرب کے پاکستان کے حق میں نغمے ،امریکہ اور ایران کے درمیان جاری مذاکرات کےموقع پر ہفتہ کو کنونشن سینٹر میں قائم انٹر نیشنل میڈیا سینٹر کی سکرینوں پر عالمی میڈیا نےپاکستان کو دنیا کا نیا سفارتی دارالحکومت قرار دے دیا، ایران ، مصر ،ترکیہ ،رومانیہ اور سعودی عرب کے موسیقاروں اور گلوکاروں نے اپنے اپنے انداز اور زبان میں امن، بھائی چارے اور باہمی تعاون کے پیغامات کو موسیقی کے ذریعے دنیا تک پہنچانے کی کوشش میں پاکستان کا نام بلند کرتے ہوئے فیلڈ مارشل سید عاصم منیر اور وزیر اعظم محمد شہباز شریف کی کوششوں اور محنت کو سراہا ۔ثقافتی ماہرین کا کہنا ہے کہ موسیقی ہمیشہ سے عالمی سطح پر امن اور یکجہتی کا مؤثر ذریعہ رہی ہے، اور موجودہ مذاکراتی ماحول میں ایسے نغمے مثبت سوچ اور امید کو فروغ دینے میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں۔

اہم خبریں سے مزید