حیدرآباد ( بیورو رپورٹ) عدالتی احکامات کے باوجود حیدرآباد کے تاریخی نورمحمد ہائی اسکول کی 21دکانوں سے قبضہ ختم نہ ہوسکا۔ تفصیلات کے مطابق 8اپریل کوفرسٹ سینٹر سول جج حیدرآباد نے نور محمد ہائی اسکول کی عمارت کی باؤنڈری وال کے باعث واقع 21دکانوں کو خالی کراکے قبضہ اسکول انتظامیہ کے حوالے کرنے کاحکم دیاتھا اوررپورٹ 13اپریل کو پیش کرنے کاحکم دیاتھا ۔اسکول انتظامیہ کے مطابق عدالتی بیلف احکامات پر عملدرآمد اورسیکورٹی کی فراہمی کے لئے متعدد مرتبہ مارکیٹ تھانے پہنچاتھا لیکن ایس ایچ او مارکیٹ کی عدم موجودگی کے باعث پولیس اہلکاروں نے احکامات وصول نہیں کئے جس کے باعث دکانیں خالی نہیں کرائی جاسکی ہیں ۔پولیس اہلکاروں نے عدالتی احکامات ہوا میں اڑادیئے ہیں۔