• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لبنان، اسرائیلی حملوں میں 10 شہید، حزب اللّٰہ کی مذاکرات کی مخالفت

کراچی (نیوز ڈیسک) اسرائیل سے مذاکرات ، حزب اللہ کی مخالفت،صہیونی حملوں میں 10افرادشہیدہوگئے۔ اسرائیل لبنان بات چیت پر حزب رکن پارلیمنٹ کا سخت ردعمل، جنوبی لبنان میں جنازوں پر غم و غصہ پایا جاتا ہے۔لبنان میں اسرائیل کے ساتھ مجوزہ مذاکرات پر حزب اللہ نے سخت مخالفت کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ اقدام قومی قوانین کی خلاف ورزی ہے، جبکہ جنوبی لبنان میں اسرائیلی حملوں میں 10 افراد شہید ہو گئے۔ان میں ایک سول ڈیفنس اہلکار اور حزب اللہ سے وابستہ دو طبی کارکن بھی شامل تھے۔ حزب اللہ کے رکن پارلیمنٹ حسن فضل اللہ نے کہا کہ اسرائیل سے براہ راست مذاکرات داخلی تقسیم کو بڑھائیں گے۔ ادھر جوزف عون کے دفتر نے اعلان کیا کہ لبنان، اسرائیل اور امریکہ کے حکام اگلے ہفتے واشنگٹن میں جنگ بندی اور مذاکرات پر بات کریں گے۔ جنوبی لبنان میں اسرائیلی حملوں کے بعد جنازوں میں شدید غم و غصہ دیکھنے میں آیا جبکہ ایران کے رہبر کے مشیر علی اکبر ولایتی نے بھی حزب اللہ کے کردار کو نظر انداز نہ کرنے کی وارننگ دی۔ لبنانی وزارت صحت کے مطابق جنگ کے آغاز سے اب تک تقریباً 1950 افراد شہید ہو چکے ہیں جبکہ لبنانی فوج نے داخلی امن خراب کرنے والی سرگرمیوں کے خلاف سخت کارروائی کی تنبیہ کی ہے۔ 

اہم خبریں سے مزید