• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چاند کے گرد تاریخی مشن مکمل، آرٹیمس ٹو خلا باز بحفاظت زمین پر واپس

کراچی (نیوز ڈیسک) چاند کے گرد تاریخی مشن مکمل، آرٹیمس ٹو خلا باز بحفاظت زمین پر واپس، خلائی کیپسول کی بحرالکاہل میں کامیاب لینڈنگ، پہلی خاتون، غیر امریکی اور سیاہ فام خلا باز شامل، پچاس برس بعد انسانوں کا چاند کے گرد سفر، ممستقبل کے چاند مشنزکیلئے اہم تجربات ،جنہیں بڑی پیش رفت قرار دیا گیا۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق ناسا کے آرٹیمس ٹو مشن کے خلا باز چاند کے گرد تاریخی سفر مکمل کر کے بحفاظت زمین پر واپس پہنچ گئے، یہ پچاس سال سے زائد عرصے بعد انسانوں کا پہلا چاند کے گرد مشن تھا۔ اوریون خلائی کیپسول بحرالکاہل میں کیلیفورنیا کے ساحل کے قریب لینڈ ہوا جبکہ زمین کے ماحول میں داخلے کے دوران خلائی جہاز کو شدید حرارت اور 13 منٹ کے خطرناک مرحلے کا سامنا کرنا پڑا جس کے باعث کچھ دیر کیلئے رابطہ بھی منقطع رہا۔
اہم خبریں سے مزید