• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سعودی عرب اور قطر چاہتے ہیں مذاکرات کامیاب ہوں، تجزیہ کار

کراچی (ٹی وی رپورٹ) صحافی و تجزیہ کار حامد میر، سلیم صافی اور شاہزیب خانزادہ نے کہا ہے کہ سعودی عرب اور قطر چاہتے ہیں مذاکرات کامیاب ہوں، خدانخواستہ جنگ بڑھتی ہے تو گلف اسٹیٹس کے ساتھ ساتھ پاکستان کی آزمائش بھی بڑھ جائیگی۔ وہ جیو نیوز کے ’’نیا پاکستان‘‘ میں شہزاد اقبال سے گفتگو کررہے تھے۔ تفصیلات کے مطابق پروگرام کے آغاز میں میزبان شہزاد اقبال نے کہا کہ انقلاب ایران کے بعد آج پہلی بار امریکہ و ایران میں براہ راست مذاکرات ہو رہے ہیں۔کل تک بھارت یہ کہہ رہا تھا کہ مذاکرات شروع ہونے سے لئےپہلے ہی ناکام ہوچکے ہیں چونکہ ایران نے مذاکرات کے لئے پاکستان جانے سے انکار کر دیا ہے پروگرام میں سابق امریکی سفارتکار نے بھارتی اینکر کو کھری کھری سناتے ہوئے کہا پاکستان جو کر رہا ہے وہ لوگوں کی زندگیوں اور دنیا کی معیشت کے بارے میں اور آپ کا اس معاملے کو پاک بھارت تنازعہ بنانا شرمناک ہے بھارتی میڈیا اسکول کے بچوں جیسا طرزِ عمل دکھا رہا ہے۔ پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے صحافی و تجزیہ کار حامد میر نے کہا کہ دنیا کے کسی بھی حصے میں امن مذاکرات شروع ہوتے ہیں تو ان کا کامیاب ہونا ضروری ہوتا ہے اسی طرح ان کا کامیاب ہونا بھی بہت ضروری ہے پاکستان نے اصل کام کر دیا ہے فریقین کو میز پر لا کر بٹھا دیا ہے۔ پیس ایگریمنٹس کی تاریخ کو سامنے رکھیں تو بہت کم ایسا ہوتا ہے کہ سیز فائر کے بعد معاہدے ہوجاتے ہیں لیکن عملدرآمد نہیں ہوتا۔ سنیئر ڈپلومیٹ نے ایک رپورٹ بنائی ہے جس کے مطابق 1990کے بعد سے اب تک تقریباً دو ہزار سے زائد امن ایکارڈ ہوئے ہیں اور دو سو دس سے زیادہ معاہدے ہوئے ہیں اس میں صرف چھ فیصد پر عملدرآمد ہو اہے یا مثبت نتائج نکلے ہیں۔ غزہ ایکارڈ ہوا تھا اب تک اسرائیل اس کی دو ہزار دفعہ خلاف ورزی کر چکا ہے۔

اہم خبریں سے مزید