کراچی (نیوز ڈیسک) لاک ہیڈ مارٹن کا بھارت کیساتھ براہِ راست ایف 35مذاکرات سے انکار، صرف حکومت سے حکومت رابطہ ممکن، طیارے کی اسٹیلتھ ٹیکنالوجی انتہائی حساس قرار دی گئی۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق امریکی دفاعی کمپنی لاک ہیڈ مارٹن نے واضح کیا ہے کہ بھارت کے ساتھ ایف35لڑاکا طیارہ کے حوالے سے کوئی براہِ راست مذاکرات نہیں ہو رہے اور مستقبل میں بھی یہ عمل صرف حکومت سے حکومت سطح پر ہی ممکن ہوگا۔رپورٹ کے مطابق امریکہ کی جانب سے اس طیارے کی برآمد پر سخت کنٹرول برقرار ہے کیونکہ اس میں جدید اسٹیلتھ ٹیکنالوجی، حساس سافٹ ویئر اور مشن ڈیٹا سسٹمز شامل ہیں جنہیں انتہائی خفیہ سمجھا جاتا ہے۔ بھارت کی جانب سے بھی خود انحصاری کی پالیسی کے باعث اس منصوبے میں گہری دلچسپی محدود ہے۔