کراچی( ثاقب صغیر )ایف آئی اے نے مائیگرنٹ اسمگلنگ اور ویزہ فراڈ میں ملوث مفرور اور اشتہاری دو ملزمان کو گرفتار کر لیا۔تفصیلات کے مطابق ایف آئی اے کراچی نے غیر رجسٹرڈ ٹریول ایجنٹ کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے مفرور ملزم کو گرفتار کرلیا۔ایف آئی آر نمبر 178/26 (ایف آئی اے گوجرانوالہ) کی بنیاد پر کارروائی عمل میں لائی گئی۔ملزم کو جمشید کوارٹرز خدا داد کالونی سے چھاپہ مار کارروائی کے دوران گرفتار کیا گیا۔ملزم منظور الحسن ولد نثار احمد نے ورک پرمٹ ویزا کے نام پر 1 کروڑ 38 لاکھ روپے وصول کر کے دھوکہ دہی کی۔متاثرہ شہری کے بیٹے کو بیرون ملک بھجوانے کا جھانسہ دیا گیا تاہم ملزم وعدہ پورا کرنے میں ناکام رہا۔ایف آئی اے انسداد انسانی اسمگلنگ سرکل لاہور نے مائیگرنٹ اسمگلنگ اور ویزا فراڈ میں ملوث اشتہاری ملزم کو گرفتار کر لیا۔ملزم نبیل وارث کو چھاپہ مار کاروائی میں لاہور سے گرفتار کیا گیا۔ملزم نے شہری کو برطانیہ ورک ویزہ کا جھانسہ دے کر 17لاکھ 48ہزار روپے ہتھیائے۔گرفتار ملزم شہری کو بیرون ملک بھجوانے میں ناکام رہا اور روپوش ہو گیا تھا ۔ملزم ایف آئی اے لاہور کو کافی عرصہ سے مطلوب تھا ۔ ملزم کو گرفتار کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے۔