کراچی (اسد ابن حسن) وزارت نیشنل ہیلتھ سروسز، ریگولیشن اینڈ کوآرڈی نیشن نے اپنے ماتحت اداروں خاص طور پر نیشنل انسٹیٹیوٹ آف ہیلتھ اسلام آباد میں بڑی تعداد میں اعلیٰ افسران کی بھرتیوں کا فیصلہ کیا ہے۔ مختلف ادارے این ایچ ڈی سی، ای یو ایم ریٹ اور ایچ سی ایم ایس میں بھرتیاں ہوں گی، جن عہدوں پر بھرتیاں ہوں گی بھرتیاں دو برس کے کنٹریکٹ پر کی جائیں گی مگر کنٹریکٹ قابل تجدید ہوں گے۔