• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی میں رواں برس ٹریفک حادثات میں 281 شہری جاں بحق

کراچی( ثاقب صغیر )کراچی میں رواں برس ٹریفک حادثات میں 281 شہری جاں بحق ہو گئے۔اس دوران مختلف ٹریفک حادثات میں 3 ہزار سے زائد افراد زخمی بھی ہوئے۔سال 2026 میں اب تک ہیوی ٹریفک کی زد میں آ کر بچوں اور خواتین سمیت 95افراد زندگی کی بازی ہار گئے۔ حادثات میں جاں بحق مردوں کی تعداد 206 ،خواتین کی تعداد 37جبکہ بچوں کی 38 ہوگئی۔ڈمپر کی ٹکر سے 5افراد جان کی بازی ہار گئے۔ٹریلر کی ٹکر سے 45 ،واٹر ٹینکر سے کچل کر 26 ،بس کی ٹکر سے 11 جبکہ مزدا کی ٹکر سے 8 افراد جاں بحق ہوئے۔

اہم خبریں سے مزید