ٹنڈوالہ یار(مستجاب الرحمن)صدرپاکستان کی ٹنڈوالہ یار آمد ، رئیس غلام قادر مری کی وفات پر تعزیت کی ۔مرحوم میرے دیرینہ دوست تھے انکی وفات پر دلی دکھ پہنچا ،آصف زرداری کا لواحقین سے اظہار خیال صدر پاکستان آصف علی زرداری ہیلی کاپٹر کے ذریعے دو روزہ نجی دورہ پر ٹنڈوالہ یار کے قریب گوٹھ دریا خان مری میں قائم بختاور بھٹو زرداری ہاؤس پہنچے اور گوٹھ دریا خان مری میں اپنے قریبی دوست رئیس غلام قادر مری کی وفات پر ان کے لواحقین اسماعیل خان مری، کانبو خان مری، دریا خان مری ،شہدار مری اور رمضان خان مری سے تعزیت کی اور دکھ کا اظہار کیا۔ اس موقع پر صدر آصف علی زرداری نے کہا کہ غلام قادر مری میرے دیرینہ دوست تھے ان کی وفات پر دلی دکھ پہنچا ہے اور وہ پارٹی کے وفادار ساتھی تھے، جن کی عوامی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔