• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امریکا نے ہرمُز بند کردی، ایران کا جوابی کارروائی کا انتباہ، بندش عالمی مفادات کیخلاف ہے، چین، نیٹو کا ٹرمپ کا ساتھ دینے سے انکار

تہران (اے ایف پی /نیوزڈیسک )امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ امریکی بحریہ کی طرف سے آبنائے ہرمز میں ایرانی بندرگاہوں کو عملا بلاک کر دیا گیا ہے اور امریکا کے بحری جہازوں کے قریب آنے والے ایرانی نیوی کے جہازوں کو تباہ کر دیا جائے گا‘تہران معاہدہ کرنا چاہتاہے اور اب بھی مذاکرات کی میزپر واپس آسکتاہے ۔اسرائیلی وزیراعظم بنیامن نیتن یاہو نے کہا ہے کہ اسرائیل صدرٹرمپ کےبحری محاصرے یا ناکہ بندی کے فیصلے کی حمایت کرے گا جبکہ نیٹو اتحادیوں نے ٹرمپ کا ساتھ دینے سے انکار کرتے ہوئے واضح کیا ہے کہ وہ ناکہ بندی کے منصوبے میں شامل نہیں ہوں گے۔ اتحادیوں نے تجویز دی ہے کہ وہ صرف جنگ کے خاتمے کے بعد ہی مداخلت کریں گے اور محاصرے میں حصہ لیکر تنازع کا حصہ نہیں بنیں گے۔ چین نے کہا ہے کہ آبنائے ہرمز کی ناکہ بندی بین الاقوامی برادری کے مفادات کے خلاف ہوگی اور تمام فریقین پر زور دیا ہے کہ وہ امن اور تحمل کا مظاہرہ کریں‘بحران کے حل کے لیے مثبت اور تعمیری کردار ادا کرنے کے لیے تیار ہیں۔دوسری جانب ایرانی بحریہ نے خبردار کیا ہے کہ آبی گزرگاہ کے قریب آنے والے کسی بھی فوجی جہاز سے انتہائی سختی سے نمٹا جائے گاجبکہ ایرانی فوج نے جہاز رانی پر امریکی پابندیوں کو قزاقی قرار دیتے ہوئے خبردار کیا ہے کہ اگر ایرانی بندرگاہوں کو خطرہ لاحق ہوا تو خلیج کی کوئی بھی بندرگاہ محفوظ نہیں رہے گی۔

اہم خبریں سے مزید